Oral Squamous Cell Carcinoma: Age Impact on Invasion Depth
November 28, 20232–What is Cochlear Implant? کوکلیر امپلانٹ کیا ہے؟
December 7, 2023Oral Squamous Cell Carcinoma: Age Impact on Invasion Depth
November 28, 20232–What is Cochlear Implant? کوکلیر امپلانٹ کیا ہے؟
December 7, 2023السلام علیکم نو زائدہ بچوں میں بہراپن – ہم اج جاننا چاہیں گے کہ بچوں میں ثقل سماعت یا بہرا پن کیوں ہوتا ہے اس کی کیا وجوہات ہیں اس کو ٹیسٹ کیسے کیا جاتا ہے اور اس کے حوالے سے کیا علاج ممکن ہے
نو زائدہ بچوں میں بہراپن جو ہے وہ پیدائشی طور پہ ہو سکتا ہے یا پیدائش کے فورا بعد بھی ہو سکتا ہےاس کو عام طور پر ہم اپنی اصطلاح میں پریلنگول ڈیفنس کہتے ہیںیہ اپ پوسٹ لنگول ڈیفنس بھی کہا جاتا ہے
پریلنگول ڈیفنس وہ ہوتی ہے جو بچہ زبان سیکھنے سے پہلے ہی بہرا ہو جائے جبکہ پوسٹ لینگویل ڈیفنس وہ ہے جو بچہ زبان سیکھ جائےبولنا شروع کر دے اور اس کے بعد کسی انفیکشن یا خسرہ یا کسی وائرل بیماری کی وجہ سے اپنی سماعت کھو دے
زیادہ تر جو بچے بہرے پیدا ہوتے ہیں ان کے ماں باپ نارمل ہوتے ہیں یعنی ان کے ماں باپ دونوں کو کوئی سننے کا پرابلم نہیں ہوتاعام طور پہ بچے بالکل ٹھیک سماعت والے ماں باپ کے گھر پیدا ہوتے ہیں
اب ہم ہیرنگ لاس کی ٹائپس کے بارے میں بات کرتے ہیں ہیرنگ لاس کی چار ٹائپس ہوتی ہیں
مائلڈ ماڈریٹ سویر اور پروفاؤنڈ
مائلڈ یعنی کہ معمولی ہیرنگ لاس ماڈریٹ یعنی کہ درمیانے درجے کا ہیرنگ لاس سویر یعنی کہ شدید ہیرنگ لاس اور پروفاؤنڈ کا مطلب بالکل ہی بہرا جس کو ذرا سی بھی اواز نہ سنائی دے
اب یہ دیکھتے ہیں کہ یہ ہیرنگ لاس ہوتا کیوں ہے
اپ کے سامنے ایک تصویر ہے جو کان کا اندرونی منظر اپ کو دکھا رہا ہےاس میں جو ہرے رنگ کا حصہ ہے یہ کوکلیئر کہلاتا ہے کان کے اس حصے سے ہم سنتے ہیں اس کے ساتھ جو پیلے رنگ کی نروز نظر ارہی ہیں یہ دماغ تک جاتی ہیں
اس ہرے رنگ کے حصے میں جو کہ کوکلیئر کہلاتا ہے ہیرنگ سیلز ہوتے ہیں اور 99 فیصد کیسز میں پیدائشی طور پہ یا کسی انفیکشن یا بیماری کی وجہ سے اس کو کلیئر کے اندر جو ہیرنگ سیلز ہیں ان کی تعداد کم ہو جاتی ہے اس کم ہو جانے کی وجہ سے بچے کی سننے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے یا ختم ہو جاتی ہےاس کو میڈیکل ٹرم میں ہیر سیل لاس کہتے ہیں
میجورٹی بچوں میں یہ ہیر سیل لاس ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ سن نہیں پاتےاب چونکہ وہ سن نہیں پاتے تو بول بھی نہیں پاتے یہ سارا مسئلہ اندرونی کان جسے ہم کوکلیئر کہتے ہیں وہاں ہوتا ہے
اب یہ دوسری تصویر دیکھیں اس کے اندر یہ جو لمبے سیلز نظر ارہے ہیں ہر انسان میں یہ 30 ہزار ہوتے ہیں اگر ان کی تعداد ایک مخصوص مقدار سے کم ہو جائے توسماعت یعنی سننے کی حس متاثر ہوتی ہے
اب مختصرطور پر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اس کی تشخیص کیسے کی جا سکتی ہے
جن ہسپتالوں میں نیو نیٹل سکریننگ موجود ہے وہاں تو اس کی تشخیص بچے کی پیدائش کے وقت ہو جاتی ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں ایسے ہسپتالوں کی تعداد اٹے میں نمک کے برابر ہے
اس کے بعد ہم بچے کی پیدائش کے پانچ سے چھ مہینے میں ایک ٹیسٹ کرتے ہیں جسے بیرا کہتے ہیں یہ ٹیسٹ بہت ساری جگہوں پہ کرایا جا سکتا ہے اور بہت کام کا ٹیسٹ ہے اس سے ہمیں یہ پتہ چل جاتا ہے کہ بچہ سن رہا ہے یا نہیں سن رہا اور اگر سن رہا ہے تو کتنا سن رہا ہےاس کے علاوہ ایک اور ٹیسٹ ہم کرتے ہیں اس سے ملتا جلتا ہی ہے اس کو ہم اے ایس ایس ار کہتے ہیں یہ بھی خاصہ مددگار ہوتا ہے تشخیص کے سلسلے میں
تھوڑے بڑے بچوں میں ہم بیہیویرل اڈیو میٹری بھی کر سکتے ہیں اور پانچ سال یا اس سے بڑے بچوں میں پیور ٹون اڈیو میٹری بھی کرتے ہیں جس کو سماعت کا ٹیسٹ کہا جاتا ہے
اگر تو بچے میں مائلڈ ہیئرنگ لاس ہے یعنی معمولی ہیرنگ لاس یا درمیانے درجے کا ہیرنگ لاس ہے تو ہیرنگ ایڈ اور سپیچ تھیراپی بچے کو سننے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے اور بچہ نارمل طریقے سے بولنے کے قابل ہو جاتا ہےاگر سویر یا شدید ہیئرنگ لاس ہے تو پھر بچہ ہیرنگ ایڈ سے نہیں سنے گا اس کے لیے اسے کو کلیر امپلانٹ کا اپشن ہمارے پاس ہے اگلی جو ہماری گفتگو ہوگی اپ کے ساتھ اس میں ہم ڈسکس کریں گے کہ کوکلیرامپلانٹ کیسے کام کرتے ہیں اور کن بچوں کو لگایا جا سکتا ہے
بہت شکریہ